نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات اصفہان میں ڈرون حملےمیں اسرائیل ملوث ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔















