اہم خبریں

ایف بی آئی کا امریکی صدر جوبائیڈن کے گھر دوبارہ چھاپہ، 4گھنٹے تک تلاشی جاری رکھی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) خفیہ دستاویزات کا معاملہ امریکی تفتیشی ادارےکا امریکی صدر جو بائیڈن کے گھردوسری بار چھاپہ، چار گھنٹے تک تلاشی جاری رکھی ۔ ایف بی آئی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ریاست ڈیلاویئرمیں واقع گھر کی 4 گھنٹے تلاشی لی تاہم کوئی خفیہ دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے دفتراور رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں اور یہ تلاشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بیان میں کہا کہ تلاشی کے لیے صدر کی رضامندی لی گئی تھی۔ ایف بی آئی نے صدر کے گھر کی تلاشی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس پربھی خفیہ دستاویزات کو ہینڈل کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں