اہم خبریں

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

فلپائن (نیوزڈیسک) چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثرورسوخ کے پیش نظر امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی میں توسیع کی ضرورت ہے جس کیلئے امریکہ کو ایک ایشیائی ملک فوجی اڈے دینے کیلئے تیار ہوگیا۔۔ذرائع کے مطابق امریکی و فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ 2014 کے معاہدے کے تحت واشنگٹن کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے امریکا نے 82 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلپائن میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائنی صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکہ تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدام کی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں