اہم خبریں

ایرانی جوہری ہتھیار ، امریکہ کی تہران کو خوفناک نتائج کی دھمکی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا حصول روکنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں جس کے خطرناک نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا ہے اور اسے یقینی بنانے کیلئے امریکہ کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ میں دوبارہ شمولیت کو مسترد کردیا تاہم امریکہ اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنےکیلئے سفارتکاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکا حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں