لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی فوجی اہلکار دہشتگردوں کو مدد فراہمی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڑو پولیٹن پولیس لندن کا کہنا ہے کہ ڈینیل عابد خلیف برطانوی فوج کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور ان کا تعلق وسطی انگلینڈ سے ہے۔خلیف پر اگست 2021 میں مبینہ طور پردہشتگردی میں ملوث یا دہشتگرد حملے کی تیاری کرنیوالے شخص کو اہم معلومات فراہم کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ خلیف زیرحراست ہیں اوران کو آج لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔