جدہ ،عازمین کیلئے فری شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان، ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام اور واپسی پر مفت سروس فراہم کی جائیگی

ریاض (نیوزڈیسک)حج اور عمرے کیلئے آنیوالے عازمین کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے مسجد الحرام تک آزمائشی فری شٹل سروس کا اعلان کر دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی،اس حوالے سے اب آزمائشی سروس کا آغازکیا گیا ہے تاکہ اس روٹ پر آنے اور جانے ے ڈرائیور اور دیگر عملہ نہ صرف آگاہ ہو سکے بلکہ اس کا تجربہ بھی کرسکے ،ہر دو گھنٹے بعد چلنے والی یہ خصوصی بسیں جدہ سے مکہ کے لیے 10بجے دن سے رات دس بجے تک چلے گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ائیر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی،تاہم ان خصوصی بسوں سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel