اہم خبریں

بھارت میں کثیر المنزلہ عمارت حادثے کا شکار، 6 سالہ بچے کی جان ڈوریمون کارٹون نے بچالی

لکھنو(نیوزڈیسک)بھارتی شہر لکھنؤ میں منگل کو پیش آنے والے حادثے میں بچوں کے کارٹون ڈوریمون نے ایک 6 سالہ بچے کی جان بچالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی ، جس میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 14 زخمی افراد کو بچا کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔تاہم اس حادثے میں زخمی ہونے والا ایک 6 سالہ بچے کی جان جاپانی مشہور کارٹون ڈوریمون نے بچا لی، جو مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئےبچے نے بتایا کہ جیسے ہی بلڈنگ ہلنا شروع ہوئی تو اسے لگا کہ زلزلہ آگیا ہے۔بچے کا کہنا تھا کہ ڈوریمون کارٹون میں ایک بار بتایا گیا تھا کہ زلزلے کے وقت کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں کرنا چاہیئے۔ کارٹون میں دِکھا یا گیا تھا کہ کس طرح زلزلے کے وقت کارٹون کا مرکزی کردار نوبیتا محفوظ مقام پر پناہ لے کر اپنے آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔ اسے بھی جیسے ہی محسوس ہوا کہ زلزلہ آیا ہے وہ فوراً پلنگ کے نیچے جاکر چھپ گیا۔بچے بتایا کہ لمحے بھر میں پوری عمارت گرگئی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔

متعلقہ خبریں