مغربی کنارہ (نیوزڈیسک)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کوایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک اسپتال کے اندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی۔














