اہم خبریں

جرمنی کایوکرین کو 14 جنگی ٹینک فراہم کرنیکااعلان

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی نے مقامی طور پر تیار کردہ لیپرڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹرائٹ نے کہا کہ 14 لیپرڈ ٹینکوں کی ایک کمپنی یوکرین کو فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیگر یورپی ملکوں کو بھی اپنے ٹینک یوکرین بھیجنے کی منظوری دے رہے ہیں تاکہ وہ دو ٹینک بٹالین تشکیل دے سکے۔خیال رہے کہ کئی ہفتوں سے یوکرین جرمنی سے لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔جرمن چانسلر اولاف شولز کی جانب سے منظور کردہ پیکیج کے تحت یوکرینی فوج کو ٹینک چلانے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ، لاجسٹکس، اسلحہ اور مینٹیننس کی تربیت بھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں