اہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عمان پہنچ گئے، اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، اہم معاملات طے

عمان (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عمان پہنچ گئے، اردن کے شاہ عبداللہ کی ملاقات، اہم معاملات طے پاگئے، اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عمان میں ملاقات کی ہے۔ان کی گذشتہ ماہ وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔دونوں رہ نماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں مسجداقصیٰ کی صورتحال اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ۔نیتن یاہو کے دفتر نے کہاکہ دونوں لیڈروں نے’’علاقائی امور‘‘اور دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی ، اہم معاملات بھی طے پاگئے۔واضح رہے کہ نیتن یاہوکے گذشتہ دورحکومت ان کے شاہ عبداللہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے اور اس کی وجہ اسرائیل کی پالیسیاں تھیں۔

متعلقہ خبریں