اہم خبریں

آبادی میں اضافے کیلئے اقدامات ابھی یا کبھی نہیں کی بنیاد پر کرنے ہیں؛ جاپان

ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے شرح آبادی میں خطرناک حد تک کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کی سکڑتی آبادی کو روکنا ناگزیر ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ ابھی یا کبھی نہیں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ جاپان میں شرح پیدائشں گزشتہ برس پہلی بار 8 لاکھ سے کم ہوگئی جو کم ترین سطح ہے۔ جس کے تدارک کے لیے جاپان زیادہ بچے پیدا کرنے پر نقد بونس اور بہتر فوائد کی پیشکش بھی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں