برطانوی شہری 58 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کرنے پہنچ گیا،ہزاروں پاونڈز جرمانہ

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی شہری 58 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کرنے پہنچ گیا۔یہ کتاب انہوں نے 1964 میں لائبریری کو واپس کرنی تھی لیکن انہوں نے 58 سال بعد لوٹائی اس وجہ سے لیٹ فیس کی مد میں اُنہیں 42 ہزار پاونڈ جرمانہ ہوا جرمانہ دیکھ کر سارا عملہ حیران رہ گیا۔برطانوی شہری نے کتاب تاخیر سے واپس کرنے وجہ ٹریفک حادثہ اور روز مرہ کی مصروفیات کی وجہ سے کتاب گم ہو جانے کو قرار دیدیا۔ ادارے نے اُن کی دلچسپ کہانی سننے بعد شہری کا جرمانہ معاف کردیا ۔