نیویارک(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا حق واپس حاصل کرنے کیلئے لبنان کو اپنے ذمے واجب الادا 1.8 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ لبنان کے علاوہ جن ممالک کا ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے ان میں جنوبی سوڈان، ڈومینیکا، ایکویٹوریل گنی، وینزویلا اور گبون شامل ہیں۔
سالانہ واجبات ادا نہ کرنے پر لبنان سمیت چھ ممالک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق سے محروم کردیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت، کوئی ملک اس وقت اپنا ووٹ کھو سکتا ہے جب اس کے ذمے کم از کم دو سال کے عطیات کے بقایا جات ہوں، جب تک کہ وہ اس بات کا ثبوت نہیں دکھاتا کہ وہ اپنے کنٹرول سے باہر وجوہات کی بنا پر ادائیگی نہیں کر سکتا۔ لبنان 2019 سے معاشی افر…















