واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ریاست الاباما میں فرشتہ صفت انسان ہوڈی چلڈریس انتقال کرگئے، وہ نہایت رازداری کے ساتھ 10 سال تک غریب مریضوں کی ادویات کے بل ادا کرتے رہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چلڈریس دولت مند نہیں تھے، وہ ایک ریٹائرڈ کسان تھے اور اپنی جمع پونجی پر گزارا کرتے تھے۔شہر جیرالڈین میں انہوں نے ایک میڈیکل اسٹور پر معلوم کیا کہ کیا یہاں ایسی فیملیز ہیں جو اپنی ادویات کے بل کی ادائیگی نا کرسکتی ہوں؟میڈیکل اسٹور پر کام کرنے والی فارماسسٹ نے بتایا کہ میں نے اس سوال کا جواب ہاں میں دیا، یوں چلڈریس نے 100 ڈالر کا نوٹ نکال کر مجھے تھما دیا۔میڈیکل اسٹور کے مالک بروک واکر نے بتایا کہ چلڈریس نے انہیں خصوصی ہدایات دیں کہ اس رقم کو کیسے استعمال کرنا ہے۔انہوں نے سختی سے منع کیا کہ کسی کو نہیں بتانا پیسے کہاں سے آئے، اگر پوچھیں تو کہہ دینا خدا کی رحمت ہے۔















