اہم خبریں

پیرو میں مظاہرین کا صدر سے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ

لیما (نیوزڈیسک)پیرو میں احتجاجی مظاہرین صدر دینا سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت لیما سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرین صدر دینا بولوارتے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔کئی شہروں کے مرکزی مقامات پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں، مشتعل ہجوم نے جنوبی قصبے میں پولیس اسٹیشن اور کسٹم چوکی کو آگ لگا دی۔کئی مقامات پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔11 دسمبر سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں 48 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں