انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ نے برطانیہ سے ہتھیاروں، لڑاکا طیاروں، ٹرانسپورٹ طیاروں اور فریگیٹس خریدنے کیلئے بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیر دفاع حلوسی نے لندن میں اپنے ہم منصب بین والس سے ملاقات کی۔دونوں وزرائے دفاع نے انقرہ کیلئے یورو فائٹر لڑاکا طیارے، سی 130 ٹرانسپورٹ طیارے اور بحری فریگیٹس خریدنے سمیت ترکیہ کے پرانے ایم 60 ٹینکوں کیلئے نئے انجن خریدنے پر بات کی۔ترک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ہم مذاکرات کے آخری مراحل میں نہیں ہیں، ہم ان تمام چیزوں کی خریداری لئے اپنے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ڈیفنس سیکریٹری نے ترک ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں شخصیات نے اسلحہ فراہمی پر بھی بات کی اور کچھ معاملات میں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔















