اہم خبریں

احتجاجی مظاہروںکی اجازت دینے پر ترکیہ نے سوئیڈن کے وزیر دفاع کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا

شانقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ نے سوئیڈن کے وزیر دفاع کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا۔ یہ اقدام سوئیڈن کی طرف سے ترک مخالف احتجاجی مظاہروں کی اجازت دینے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر دفاع حلوسی آکر نے کہا کہ 27 جنوری کو ان کے سوئیڈش ہم منصب پال جانسن دورے پر نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لیے اہم نہیں رہا کیونکہ سوئیڈن نے اپنے یہاں ترکیہ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کی اجازت دے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں