اہم خبریں

فرانس، پنشن منصوبے کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال اور مارچ

پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ ٹرین سروس معطل اور کئی پرائمری سکول دن بھر بند رہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو دو سال سے بڑھا کر 64 سال تک کرنے کے منصوبے کے خلاف جمعرات کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جبکہ ٹرانسپورٹ، سکول اور ریفائنریز کے شعبوں میں بھی ہڑتال کی گئی،وزارت داخلہ نے کہا کہ جمعرات کو ملک بھر میں 1.12 ملین افراد نے احتجاج کیا، پیرس میں ہونے والی سب سے بڑی ریلی میں آٹھ لاکھ افراد نے حصہ لیا جبکہ ٹریڈ یونینوں کا کہنا تھا کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے،پولیس نے بتایا کہ پیرس مارچ سے پہلے 15 اور اس کے دوران مزید 15 افراد کو غیر قانونی ہتھیار لے جانے یا پروجیکٹائل پھینکنے جیسے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں