اہم خبریں

امریکاکےپہاڑوں پر لاپتہ معمر برطانوی اداکار کا 6 دن بعد بھی سراغ نہ مل سکا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کے پہاڑوں پر لاپتہ ہونے والے 65 سالہ برطانوی اداکار جولین سینڈز کا 6 دن بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 15 جنوری کو برطانوی اداکار کے سیل فون کے سگنل کی نشاندہی ہوئی تھی۔حکام کے مطابق شدید سرد موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون کی مدد سے فضا سے تلاش کا عمل جاری ہے۔جولین سینڈز 13 جنوری کو کیلیفورنیا کے سین گیبریئل ماونٹین پر ہائیکنگ کیلئے گئے تھے جس کے بعد سے ان کچھ معلوم نہیں کہ کہاں ہیں؟

متعلقہ خبریں