لندن(نیوز ڈیسک) میئر آف لندن صادق خان نے کہا کہ حکومت سے مطلوبہ فنڈ نہ ملنے پر کرائیوں اور کونسل ٹیکس میں اضافہ ضروری تھا، محفوظ لندن ہماری ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں کونسل ٹیکس عائد، بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ٹیوب کرایوں میں 12فیصد ،آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد کیا گیا جبکہ ٹریول کارڈ میں زون 1-6 تک 4 پاؤنڈ ، زون 1-4 کیلئے ٹیوب کرایوں میں 70 پینس اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفت روزہ پاس کی قیمت میں1 اعشاریہ40 پاؤنڈ اضافہ کیا گیا ۔لندن کے ہر گھر کونسل ٹیکس میں 9 اعشاریہ7 فیصد اضافہ ۔گریٹر لندن میں بینڈ ڈی کے کونسل ٹیکس میں38 اعشاریہ 55 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ۔















