نئی دہلی(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ ارندام باغچی کا کہنا تھا کہ معمول کے تعلقات کے لیے سازگار ماحول ہونا چاہیے۔ ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔















