اہم خبریں

آرمینیا ، فوجی بیرکس میں آگ لگنے سے 15 اہلکار ہلاک ، تین شدید زخمی

یروآن(نیوزڈیسک)وسطی ایشیائی ملک آرمینیا میں فوجی بیرکس میں آگ لگنے سے 15 اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں فوجی بیرکس میں لگنے والی آگ سے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع نے کہا کہ ملٹری یونٹ کی سنائپر کمپنی اور ایک اجنیئر کی بیرکس میں آگ بھڑک اٹھی جہاں یہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ تین اہلکاروں کی حالات تشویش ناک ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ فوجی بیرکس میں آگ آذربائیجان کی سرحد کے قریب مشرقی علاقے کے ایک گاؤں ازات میں صبح تقریباً 1:30 بجے لگی۔وزیر دفاع سورین پاپیکیان نے ابتدائی تفیصلات بتاتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ حفاظتی قواعد کی خلاف وزری کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے جس میں ممنوع مواد یعنی پیٹرول کا استعمال کیا گیا تھا۔وزیر دفاع نے آرمی کمانڈر اور متعدد سینیئر افسران کو معطل کردیا، تاہم تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حفاظتی قواعد کی خلاف وزری پر تفتیشی عمل جاری ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ان کا ایک افسر بھی آذربائیجان میں لگنے والی آگ سے شدید زخمی ہوگیا ہے، تاہم آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ کی بات کو مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں