ریوڈی جنیرو(نیوزدیسک)برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نا ہی انہیں مجھ سے مسئلہ ہے لیکن جنہیں سیاست میں ملوث ہونے میں دلچسپی ہے وہ وردی اتاریں، مستعفی ہوں اور پھر سیاست میں آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلی صدر نے 8 جنوری کو دارالحکومت میں ہونے والے فسادات کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ برازیلیا کی عمارتوں پر سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے حملہ کیا، یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی غلطی کی، اُس دن میری کوئی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھیں۔صدر نے کہا کہ ہمارے پاس آرمی انٹیلی جنس، ایئرفورس انٹیلی جنس، اے بی آئی این (خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی) موجود ہے لیکن ان میں سے کسی نے مجھے اطلاع نہیں دی۔















