جدہ( نیوزڈیسک) حجاز مقدس جانے کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد تڑپ جاتی ہے ۔ جب بات آتی ہے مکہ اورمدینہ منورہ جانے کی تو مسلمانوں کا دل تڑپ جاتا ہے ۔ ایسے حالات میں سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے فضائی کمپنی سعودیہ ائیر لائنز اپنے ساتھ سفر کیلئے ٹکٹ خریدنے پر سیاحوں کو مملکت کا سیاحتی ویزہ لگوا کر دے گی۔اس امر کا اعلان کمپنی کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان سعودیہ ائیر کے بقول اس سکیم کو اللہ کے مہمان کا نام دیا گیا ۔ یہ سیاحتی ویزہ چار دن کیلئے ہو گا۔ ویزے کی اس مدت کے دوران عمرہ بھی کیا جا سکے گا اور سیاحتی سرگرمیاں بھی ممکن ہوں گی۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ویزے کا حصول سیاح حضرات انٹر نیٹ کے ذریعے بھی ممکن بنا سکیں گے۔ویزے کے اجرا کی یہ سہولت فضائی کمپنی نے سعودی وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ساتھ کو آرڈیننینشن کے ساتھ پیش کی ہے۔















