اہم خبریں

انتہاپسندوںکو کھلی چھٹی، ہندو لڑکی سے بات کرنے والے ایک اورمسلمان طالب علم پر بدترین تشدد

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں انتہاپسندوں نے ایک مسلمان طالب علم کو ہندو لڑکی سے بات کرنےکے الزام میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں انتہاپسندوں کو مسلمانوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے اور آئے روز کوئی مسلمان ہندو انتہاپسندوں کے تشدد کا نشانہ بنتا ہے۔حالیہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کا ہے، جہاں ہندو انتہا پسند گروپ نے ایک مسلمان طالب علم کو ایک ہندو لڑکی سے بات کرنےکے الزام پرشدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ مسلمان طالب علم مقامی کالج میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہے۔

متعلقہ خبریں