بنگلہ دیش، ہیٹ ویو کی لہر، ہزاروں سکولز ،مدرسے بند

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) جہاں دنیا کے مختلف ممالک میں بارشوں نے تباہی مچادی وہیں بنگلہ دیش ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی۔

بنگلہ دیش میں نماز استسقا ءکے اجتماعات ، بارش کیلئے دعائیں ۔شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکو اور مدرسوںمیں تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سائنسی تحقیق سے پتہ چلا کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،25اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

محکمہ موسمیات بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔