ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج (پیر) پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات 2024: غیر سرکاری اور ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے برتری حاصل کر لی
ابراہیم رئیسی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابراہیم رئیسی اپنی اہلیہ، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور ایک بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ دونوں صوبائی گورنرز اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔تاہم پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے زراعت، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں کارپوریشن کو فروغ دینے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔