ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے ایک ہنرمند آرٹسٹ محمد باجبیرنے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر اور فن کار راشد الماجد کے حب الوطنی کے گیت “عاشقینک” کے الفاظ پر مشتمل ایک پینٹنگ تشکیل دی جس میں انہوں نے20,000 فنگرپرنٹس کو ملا کرپورٹ تیار کی۔
محمد باجبیر نے مسلسل 10 گھنٹوں کے دوران ایک فن پارہ تشکیل دیا.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پورٹریٹ ریاض میں منعقدہ حج ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔باجبیر نےوضاحت کی کہ انہوں نے بنانے میں 10 گھنٹے صرف کئے۔
اس کا مقصد 20,000 زائرین کے فنگر پرنٹس کو اکٹھا کرنا تھا۔ یہ ایک سادہ نمونہ اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے سعودیوں کی محبت کا گواہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پینٹنگ کا خیال ان کے ذہن میں دو سال سے زائد عرصہ قبل پروان چڑھا تھا، لیکن وہ اسے ’’ایکسپو حج‘‘ نمائش میں دکھانے کے خواہشمند تھے تاکہ اسے وزارت حج و عمرہ کو تحفے میں دیا جائے۔















