ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی عدلیہ نے جعلی کرنسی کا دھندہ چلانے کے الزام میں 4 غیر ملکیوں کو جیل کی سزائیں سنائی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا کہ اقتصادی جرائم پراسیکیوشن نے رقم کی جعلسازی کےالزام میں ایشیائی شہریت کے حامل چارغیرملکیوں پرمشتمل منظم گروہ کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ مجرموں نے کاغذی کرنسی چھاپنے کے لیے الیکٹرانک مشینیں اور پرنٹرز حاصل کیے تھے۔ ان کے پاس 8,700 ریال کی جعلی رقم تھی۔ انہیں گرفتار کیا گیا۔ان کے خلاف ایک عدالتی حکم جاری کیا گیا تھا، جس میں ان کے ساتھ منسوب جرم کی سزا اور ان میں سے ہر ایک کے لیے 5 سال کی قید اور 120,000 ریال جرمانہ کے ساتھ ضبط شدہ الیکٹرانک آلات کوسرکاری تحویل میں لینے کے ساتھ سزا پوری ہونے پران کی ملک بدری بھی شامل ہے۔















