واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے 6 گھنٹے کی آزمائشی پرواز کو مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹراٹولانچ روک نامی طیارے نے آزمائشی پرواز کے لیے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک صحرا سے اڑان بھری تھی۔طیارے میں ایک اور تجرباتی طیارے Talon-A کو بھی لوڈ کیا گیا تھا۔Talon-A آواز کی رفتار سے 6 گنا زیادہ تیزی سے پے لوڈ کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ ہے۔اسٹراٹولانچ کی پرواز کا بنیادی مقصد صحرائی ماحول سے باہر پہلی بار پرواز کی آزمائش کرنا تھا جبکہ اسے تیار کرنے والی کمپنی بہت جلد Talon-A کی اولین ہائپر سونک پرواز کی آزمائش بھی کرنے والی ہے۔















