اہم خبریں

یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کوفرانس کے دارلحکومت پیرس میں ریلی نکالی جائیگی

پیرس (نیوزڈیسک)یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو پیرس میں ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروگرام کے انعقاد کے لیے مقامی ریسٹورنٹ میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار ظہور اقبال کی صدارت میں اجلاس ہوا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 5 فروری کو کاردی لیس سے پیلس ریپبلک تک ایک شاندار اور بھرپور ریلی نکالی جائے گی جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ علی اصغر، پاکستان تحریک انصاف کے عابد ملک، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے علاوہ دیگر سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ کشمیری کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت گی۔

متعلقہ خبریں