کابل(نیوزڈیسک)کئی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے افغانستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ خواتین ورکرز کو کام کی اجازت پر فلاحی تنظیموں نے کچھ سرگرمیاں بحال کردیں۔ افغان حکام نے صحت کے شعبے میں خواتین ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دی ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق فلاحی کاموں کو نہیں روکا گیا تھا۔ فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی یقین دہانی پر محدود پیمانے پر کام شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان حکومت نے 3 ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام پر پابندی لگائی تھی۔















