ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وکیل جود الحارثی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے دفتر میں افسر برائے سیاسی امور منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔جود الحارثی اقوام متحدہ میں پچھلے تین برس سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے سیکریٹری جنرل کے ’’رول آف لاء یونٹ‘‘ میں بھی ایک سال کام کیا ۔قبل ازیں وہ یو این سیکریٹری جنرل کے پیس بلڈنگ فنڈ برائے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور یورپ میں بھی کام کرچکی ہیں۔جود الحارثی نے 2015 میں ویلز کی سوانسی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی اور بعد ازاں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز کیا۔اس نئی پوزیشن پر سعودی خاتون امن، ماحولیات، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تنازع اور معلوماتی منیجمنٹ کے شعبوں میں کام کریں گی۔















