اہم خبریں

یوکرین کا ہزاروں ٹن مٹروں سے لدا مال بردار بحری جہاز آبنائے باسفورس میں خراب ہوگیا

کیف (نیوزڈیسک)یوکرین کا ہزاروں ٹن مٹروں سے لدا ہوامال بردار بحری جہاز پیرکے روزآبنائے باسفورس میں خراب ہوگیا جس کی وجہ سے استنبول میں اس تنگ آبی گذرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوکررہ گئی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق پالاؤ کے پرچم بردار ایم کے کے-1 مال بردارجہازپر یوکرین کے 13 ہزار ٹن مٹر لدے ہوئے ہیں۔ترکی کی ثالثی میں روس اوریوکرین کے درمیان اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ معاہدے کے تحت یہ مال برداربحری جہازجنگ زدہ ملک سے روانہ کیا گیا تھا۔استنبول کے گورنرکے دفترنے بتایا کہ پیر کوعلی الصباح استنبول کے ایشیائی حصے میں آبنائے باسفورس میں جہازساحل پرآگیا تھا جس کی وجہ سے دنیا کی مصروف ترین آبی گذرگاہوں میں سے ایک کی دونوں سمتوں میں جہازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔کہ چند گھنٹے کے بعد ترک ٹگ بوٹس کی مدد سے بحری ٹریفک کو دوبارہ چالو کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں