اہم خبریں

مرد و خواتین کے درمیان ہی شادی کے طبی فوائد ہوتے ہیں، امریکی تحقیق

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی کے متعدد طبی فوائد ہوتے ہیں تاہم مرد اور خواتین کے درمیان ہونے والی شادی کے متعدد اور زیادہ اچھے فوائد ہوتے ہیں۔غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق امریکی ماہرین نے حالیہ دور میں دنیا بھر میں ہم جنس پرستی اور مخنث افراد سے شادیوں کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے تمام شادیوں پر تحقیق کی۔تحقیق کے دوران ماہرین نے 2600 سے زائد ہم جنس پرست جوڑوں اور 1500 کے قریب دونوں جنسوں میں دلچسپی رکھنے والے جوڑوں سمیت مرد و خواتین جوڑوں کی شادیوں کا جائزہ لیا۔تحقیق میں رضا کار مرد و خواتین جوڑوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تھی اور ان میں سے زیادہ تر کی شادی کو کافی سال گزر چکے تھے۔ماہرین نے تمام رضاکاروں سے کئی سوالات کیے، جن میں ان کی صحت، سماجی حیثیت، کمائی، دولت، بچت، ذہنی سکون اور خوشی کے سوالات شامل تھے۔

متعلقہ خبریں