کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)نیپال طیارہ حادثے کےہولناک مناظر لائیو وائرل، طیارہ حادثے کے ہولناک کا مناظر مسافر کی فیس بک لائیو میں قید ہو گئے۔ طیارے میں پرواز کے دوران آگ گئی جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں سوار بھارتی مسافر سونو جیسوال لینڈنگ سے قبل فیس بک لائیواسٹریمنگ کے ذریعے لینڈنگ کے مناظردکھا رہے تھے۔اچانک زوردار دھماکے کے ساتھ چیخ و پکار کی آوازیں سنی گئیں اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
Facebook Live By Flyer Captures Nepal Crash – Sudden Screams, Huge Fire
pic.twitter.com/xTxgrNoVW9— Ahmed Khabeer احمد خبیر (@AhmedKhabeer_) January 16, 2023
مسافر طیارے میں72 افراد سوار تھے جن میں سے70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے باقی دو افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔یہ ہولناک مناظرفیس بک لائیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر دیکھے گئے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے ہیں۔نیپالی حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔















