ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب سے پیاز اسمگل کرنے کی کوشش میں فلپائن کا فضائی عملہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں پیاز کا شدید بحران ہے۔ پیاز کی فی کلو قیمت 470روپے سےبڑھ کر2500روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔فلپائن میں کسٹم حکام نے فضائی عملے سے کم از کم 27 کلو پیاز اور 10 کلو لیموں برآمد کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی فلائٹس کا عملہ زرعی مواد اسمگلنگ میں ملوث ہے۔















