اہم خبریں

ہاتھ سے کپڑوں کی دھلائی کرکے مائیکرو پلاسٹک آلودگی کو کم کیاجاسکتاہے،چینی محققین

بیجنگ(نیوزڈیسک)سمندر میں موجود چھوٹے سے پلینکٹن سے لے کر وہیل تک سب مائیکروپلاسٹک سے متاثر ہیں۔ اس آلودگی کی بڑی وجہ سائنتھیٹک کپڑوں(نائلون وغیرہ جیسےفائبرز) کا دھویا جانا ہے۔جب پولیسٹر اور نائلون جیسے پلاسٹک فائبرزسے بنے کپڑے دھوئے جاتے ہیں تو یہ کپڑے انتہائی باریک فائبر خارج کرتے ہیں جو پانی کے فضلے سے ہو کر ماحول کا حصہ بن جاتے ہیں تاہم تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہاتھوں سے کپڑے دھونا مائیکرو پلاسٹک کی اس آلودگی کو بڑی حد تک کم کرسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی ہنگژو ڈیئنزی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کی ٹیم نے ایک تحقیق کی جس کا مقصد مختلف انداز میں ہاتھ سے کپڑے دھونے کے سبب خارج ہونے والے مائیکرو پلاسٹک فائبرز کے متعلق جاننا تھا۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روایتی انداز میں کپڑوں کو دھونے کے سبب خارج ہونے والے مائیکرو پلاسٹک کا سائز بڑا تھا۔ مزید یہ کہ ڈٹرجنٹ ڈالنے، کپڑوں کو پہلے سے بھگونے اور تختے پر رگڑنے سے مائیکرو فائبرز کی مقدار میں اضافہ ہوا لیکن یہ مقدار مشین کے سبب خارج ہونے والی مقدار سے واضح طور پرکم تھی۔اس کے برعکس محققین کو معلوم ہوا کہ درجہ حرارت، ڈٹرجنٹ کی قسم، دھلائی کا دورانیہ اور پانی کے مقدار کی مائیکرو پلاسٹک کے اخراج پر کوئی واضح اثرات نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں