اہم خبریں

چین کی پاکستانی قوم کیلئے بہترین تحفہ، 70سٹیٹ آف دی آرٹ بوگیاں کراچی روانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کی دوستی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ، چین نے پاکستان کیساتھ ہرشعبے میں تعاون ہی نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہے ، ایسے مشکل حالات میں حال ہی چین کیساتھ مال گاڑیوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بوگیاں پاکستان کو دینے کا وعدہ کیا تھا جسے آج پورا کردیا۔ ذرائع کے مطابق مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی70 اسٹیٹ آف دی آرٹ بوگیاں چین سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئیں جو کل 16جنوری پیرکو کراچی پہنچیں گی۔رواں سال مارچ میں ایسی مزید130 بوگیاں ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ 820 بوگیوں کا منصوبہ ہے۔ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی ماندہ 620 بوگیاں پاکستان میں بنیں گی۔ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ نئی بوگیوں سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔موجودہ بوگیاں60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں۔ نئی بوگیوں میں70 ٹن وزن کے ساتھ 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔ جدید بوگیوں کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں