اہم خبریں

ایران روس کو میزائل فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں واشنگٹن کی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کو سینکڑوں ڈرونز فراہم کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ تہران روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ کیف اور اس کے مغربی اتحادی روس پر ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہیں، خاص طور پر یوکرین میں شہری اہداف اور توانائی کی پیداواری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی ڈرونز کے استعمال کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں