امریکی فوجیوں پرحملے سے کیسے نمٹناہے،بائیڈن نے فارمولابتادیا

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ طے کر لیا ہے امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب کیسے دینا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے۔
عراق، امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ،2 اہلکار زخمی
امریکا کو مشرق وسطی میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کو شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ حملے میں 30 سے زیادہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔