نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی مصنف، مکالمہ نویس، صحافی اور خاکہ نگار جاوید صدیقی نے کہا ہے کہ اردو بھارت کے ہندی پڑھنے والے نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں جاوید صدیقی نے کہا کہ اردو بھارت کے ہندی پڑھنے والے نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہے جو اردو رسم الخط سے واقف نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان شاعری میں کلاسیکی روایتی خوشبو موجود ہے۔انہوں نے اردو کے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اردو کے پیچھے رہ جانے کی وجہ ہم خود ہیں۔ اگر آپ کو اردو آتی ہے تو ایک آدمی کو اردو سکھادیں، اس طرح چراغ سے چراغ جلتا جائے گا۔جاوید صدیقی نے مزید کہا کہ لفظوں میں جان ہوتی ہے، انہیں احتیاط سے برتنا چاہیے۔ جب آپ کو یہ احساس ہوجائے کہ ان میں جان ہے تو آپ غلطی نہیں کرسکتے۔















