اہم خبریں

طویل عرصہ بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

تہران ، جدہ(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی تبدیلی ،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات سے سفارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں سفارتی مشن یا سفارت خانے جلد دوبارہ کھلنے کی امید ہے۔ سعودی عرب اور ایران میں قربتیں بڑھنے لگیں۔لبنان کے نگران وزیرخارجہ، وزیراعظم، اسپیکر اور حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ سے ملاقات میں کہا ایران اپنے اتحادی شام اور ترکی کے درمیان تعلقات سے خوش ہے۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

متعلقہ خبریں