اہم خبریں

منشیات سے بھرا بیگ لے جانیوالا کبوتر گرفتار

کینیڈا (نیوزڈیسک)جدیدترین دور میں ماضی بعید کا طریقہ استعمال کرنے پر دنیا ورطہ حیرت میں ڈوب گئی ، ذرائع کے مطابق کینیڈا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے منشیات سمگلنگ کیلئے طوطے کا استعال سامنے آگیا ۔ اس حوالے سے کینیڈین حکام نے عجیب اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کبوتر کو جیل کے صحن میں منشیات سے بھرے بیگ کے ساتھ قبضے میں لے لیا گیا۔کینیڈین ایسوسی ایشن آف کریکشنل آفیسرز کے پیسیفک ریجنل صدر جان رنڈل نے کہا کہ کبوتر کو 29 دسمبر کو برٹش کولمبیا میں پیسیفک کریکشنل انسٹی ٹیوشن کے صحن میں ’گرفتار‘ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کبوتر کیساتھ منسلک کینوس کے بیگ میں میتھیم فیٹامین موجود تھی۔جان رنڈل نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جیل کے افسران منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء لے جانے والے ڈرونز کی تلاش میں رہتے تھے تاہم ایک اصلاحی افسر کے طور پر میں نے 13سالوں میں پہلی مرتبہ منشیات سمگلنگ میں کسی پرندے کے استعمال کے بارے میں سنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کے مقابلے میں کبوتر کے استعمال نے تفتیش میں مشکلات پیدا کی ہیں، کیونکہ ڈرون کی درستی نے سمگل شدہ سامان کے مطلوبہ وصول کنندہ کی شناخت کرنا آسان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ میں مجرموں کی تخلیقی صلاحیتیں ہر ایک کے لیے تشویش کا باعث بنی ہیں۔ پیسیفک انسٹی ٹیوٹ کے ایک اسسٹنٹ وارڈن ڈیویندر اوگلا نے تصدیق کی کہ اس سہولت میں ممنوعہ اشیاء کی حالیہ روک تھام ہوئی ہے اور یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

متعلقہ خبریں