اہم خبریں

سی آئی اے سربراہ کی لیبیا میں وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ سے ملاقات، معاشی اور سلامتی معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہوئی، سی آئی اے سربراہ کا یہ دورہ غیر معمولی نوعیت کا ہے۔لیبیا میں دو مسابقتی حکومتیں کام کر رہی ہیں، طرابلس میں قائم حکومت نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے بتایا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر اور وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے معاشی اور سلامتی معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں لیبیا کے وزیر خارجہ، انٹیلیجنس ایجنسی چیف، کابینہ امور کے وزیر اور وزیراعظم عادل جمعہ بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں