اہم خبریں

بھارت میں 100 سے زائد خواتین کا ریپ کرنے والے جعلی عامل کو 14 سال قید

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کی مقامی عدالت نے سو سے زائد خواتین کو ریپ کا نشانہ بناکر ان کی وڈیوز بنانے والے خود ساختہ جعلی عامل کو 14 برس قید کی سزا سنادی۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ہریانہ کے علاقے فتح آباد کی مقامی عدالت نے سو سے زائد خواتین کو ریپ کا نشانہ بنا کر اس عمل کی وڈیوز بنانے والے خود ساختہ جعلی عامل امر پوری المعروف جلیبی بابا کو 14 برس قید کی سزا سنادی۔فتح آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بلونت سنگھ نے 63 سالہ امر پوری کو بچوں سے جنسی جرائم سے تحفظ دینے کے قانون کے تحت 14 سال، ضابطہ فوجداری کے تحت دو ریپ کیسز میں بالترتیب 7 سال اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی، تاہم جعلی عامل کو اسلحہ کیس سے بری کردیا گیا۔جلیبی بابا کسی پریشانی کی صورت میں مدد کے لیے رجوع کرنے والی خواتین کو نشہ دے کر ان کا ریپ کرکے برہنہ وڈیوز بناتا تھا اور پھر متاثرہ خواتین کو بلیک میل کرتا تھا کہ اگر پیسے نہ دیے گئے تو وہ وڈیوز جاری کردے گا۔

متعلقہ خبریں