ماسکو (نیوز ڈیسک )روسی پیرا ملٹری فورس ویگنر نے مشرقی یوکرین کے اہم علاقے سولیدار کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فریقین کے درمیان خطے میں تاحال قبضے کی جنگ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ویگنر نے کہا کہ قصبے کے مرکزی علاقے میں تاحال لڑائی جاری ہے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی ڈبلیو ویگنر کے سربراہ نے کہا کہ ویگنر یونٹس نے سولیدار کے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ شہر کے وسط میں لڑائی جاری ہے جبکہ یوکرائنی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اس کی فوجیں ڈٹی ہوئی ہیں، اس دوران شہر کے مضافاتی علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور گولہ باری مسلسل جاری تھی۔















