اہم خبریں

اسرائیلی اسنائپر کی فائرنگ ،چھت پر کھڑا فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے شمالی پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق فلسطینی وزرت صحت نے بتایاکہ 41 سالہ سمیر اسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا ،نوجوان کو قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں سینے میں گولی ماری گئی ۔حکام نے بتایا کہ 8 بچوں کے والد اسلان کو ایک اسرائیلی اسنائپر نے گولی ماری جب وہ اپنے گھر کی چھت پر خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ چھاپہ دیکھ رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ اسلان کو ان کے 17 سالہ بیٹے رمزی کو اسرائیلی فوج نے ان کے گھر سے گرفتار کرنے کے تقریباً 10 منٹ بعد قتل کیا۔ کیمپ کو چلانے والی فلسطینی اتھارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد پورا خاندان چھت پر چڑھ کر یہ دیکھنے گیا کہ کیا ہو رہا ہے جب انہوں نے زوردار چیخیں سنی اور ان کا ایک اور بیٹا زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں