نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ، نوجوانوں کو زرعی قرضے فراہم کرینگے، شہبازشریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں منعقدہ لیپ ٹاپ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکومنٹری دیکھتے ہوءے ماضی میں کھو گیا مجھے وہ دن یا د آءے جب پاکستان کے اندر میرٹ کی بنیاد پر پنجاب کے خادم نے لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ مجھے وہ دن یاد آءے جب اس ملک کے اندر لاکھوں بچوں اور بچیوں کو ان کی محنت کے بل بوتے پر وظاءف جاری کیے گیے، ان میں سے ہزاروں قوم کے بیٹے اور بیٹیاں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ ایک قوم کی بیٹی سے پوچھا کہ بیٹی آپ کا کہاں سے تعلق ہے اس نے کہا کہ اس کا چکوال سے تعلق ہے ۔ اوربڑی مشکل سے میرے بھاءی میری تعلیم کیلیے اپنا آج میرے کل پر قربان کررہے ہیں۔ میرے نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہے ، پاکستان کو قوم کے ہونہاروں سے توقع وابسطہ ہیں۔ میں نے بچوں اور بچیوں کو تعلیم اور لیپ ٹاپ ان کے ہاتھ میں دوں اور کلاشنکوف ختم کروں ، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق قوم کے بچوں کے مستقبل کو روشن کریں ، ، جمعۃ المبارک کے بعد سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ، موجودہ بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کیلیے رقم مختص کیے ہیں۔ دیہاتوں کے نوجوانوں کو زرعی قرضے فراہم کریں گے ، پانچ ارب روپے سکل پروگرام کیلیے مختص کیے ۔ میرا بس چلے تو میں ایک لاکھ تو کیا لاکھوں بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کروں