پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنےکا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی حکومت کو عالمی بینک کی جانب سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے ۔کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کیلئے مذاکرات شروع کردیئے ۔

عالمی بینک سے پاکستان کو 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق اب تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی میعاد طے نہیں ہوئی۔

سی پی ایس مالی سال 2022ء سے 2026ء تک توحتمی صورت اختیار نہیں کر سکا ، نئی منتخب حکومت قائم ہونے کے بعد عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کیلئےمذاکرات شروع کردیئے تاکہ 4 سے 5 سال کی میعاد کا سی پی ایس آئندہ ایک دو ماہ میں حاصل ہوجائے۔

4 سے 5 سال کیلئے سی پی ایس زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کرے گا اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ آئندہ 5 برس کیلئےفنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دی جاسکے۔